مزید خبریں

دوسری گیٹورڈ ٹرافی ٹینس چمپئن شپ کا اختتام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسری گیٹورڈ ٹرافی ٹینس چمپئن شپ گزشتہ رو1ز یونین کلب میں اختتام ہوگئی۔ عدنان خان نے فائنل میں محمد علی کو 3-26 -6 سے ہرا کر مینز سنگلز ٹائٹل جیتا۔راؤنڈ رابن میں مریم شاہد فاتح رہیں، انہوں نے اپنا آخری میچ ایمن حارث کے خلاف 2-8 کے اسکور سے جیتا، تو رنرز اپ ایسشل آصف تھیں۔ انڈر 15 کے فائنل میں دھرف داس فاتح رہے، انہوں نے تیمور انصاری کو 2-4، 5-7 سے شکست دی۔ امداد علی نے انڈر 13 فائنل میں مہد شہزاد کو 2-4، 2-4 کے اسکور سے شکست دی۔ پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے سید شاکر حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن میڈیکل اینڈ اسپورٹس کمیٹی حرا شمیم بطور مہمان خصوصی تھیں۔ کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد خالد رحمانی نے کھیلوں اور سماجی کارکنوں کی کہکشاں کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کیا اور بیچ ٹینس اور وہیل چیئر ٹینس کے ساتھ کء ٹورنامنٹ مزید 3 قومی اور 3 سندھ رینکنگ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ احمد علی راجپوت نے اسپانسر کو سراہتے ہوئے حرا شمیم نے کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن خالد رحمانی کے تکنیکی تعاون سے کھیلوں کے متعدد مقابلوں کا انعقاد کرے گی۔