مزید خبریں

ہالینڈ کے اولمپک ورلڈ چمپئن کوچ پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دیں گے

لاہور(جسارت نیوز)ہالینڈ کے اولمپک ورلڈ چیمپئن کوچ پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دیں گے جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی نے ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمنز کی خدمات حاصل کرلیں۔ پاکستان میں پہلی بار ہاکی کی کسی اکیڈمی نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں۔رولینٹ آلٹمنز 14جون کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ بچوں کو تربیت دیں گے۔ رانا ظہیر اکیڈمی کے 30کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ غیرملکی کوچ کی خدمات اسپورٹس بورڈکی وجہ سے ممکن ہوئی۔