لاہور(جسارت نیوز)شاہین شاہ آفریدی جن کی بیٹنگ ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، انہوں نے 45گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر ڈالی، ان کی اننگز میں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے لاہور میں لگایا جانے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز بھی ایل سی سی اے گرائونڈ میں سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔