مزید خبریں

فائیو اے سائیڈ ہاکی ، پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 گول سے برابر

لوزانے(جسارت نیوز)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سوئزرلینڈ کے شہر لوزانے میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان کھیلے جانے والا دلچسپ میچ 5-5 گول سے برابر رہا۔ جب کہ دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو 5کے مقابلے 7گول سے ہرادیا۔ تفصیلات سوئزرلینڈ کے شہر لوزانے میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ 5-5 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے چھٹے منٹ میں عقیل احمد نے, 7ویں منٹ میں عبدالرحمن نے ایک ،ایک گول اسکور کیا.جبکہ ملائشیا کی جانب سے کھیل کے 10 ویں اور 13 ویں منٹ میں فرادوس نے ایک، ایک گول سکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا. 16 ویں منٹ میں ملائشیا کے حکیم اللہ نے گول اسکور کرکے ملائشیا کو 2-3 سے برتری دلادی جسے پاکستان کے ارشد لیاقت نے 17 ویں منٹ شاندار گول کے زریعے میچ 3-3 سے برابر کردیا. 17 منٹ میں ہی پاکستان کے کپتان تعظیم الحسن نے گول اسکور کیا۔ 19 ویں منٹ میں ملائشیا کے حکیم اللہ نے گول اسکور کرکے میچ دوبارہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔ کھیل کے آخری لمحوں میں ارشد لیاقت نے گول اسکور کرکے پاکستان کو 4-5 کی برتری دلائی لیکن فوری بعد ملائشیا کے نور نبی نے گول اسکور کرکے میچ 5-5 سے برابر کردیا۔ قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ اولمپیئن ریحان بٹ اور کوچ اولمپیئن وقاص شریف بھی موجود ہیں۔دریں اثناء سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرادیا. سوئزرلینڈ کے شہر لوزانے میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم سوئزرلینڈ نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا۔ سوئزرلینڈ کے جونز وینکلر نے 5 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ایک، ایک سے برابر کردیا. 8 ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے ایلیاس نے گول اسکور کرکے سوئزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلادی.کھیل کے 9 ویں منٹ میں پاکستان کے مرتضی یعقوب نے خوبصورت انداز میں گول اسکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا. دوسرے ہاف کے 12ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے مارٹن نے گول اسکور کیا. 13 ویں منٹ میں پاکستان کے ارشد لیاقت نے گول اسکور کرکے میچ کو 3-3 گول سے برابر کردیا.13ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے مارٹن نے, 13 ویں منٹ میں سلوان نے , 15 ویں منٹ میں جونز نے ایک، ایک گول اسکور کیا.پاکستان کی جانب سے 14 ویں منٹ میں تعظیم الحسن نے, 16 ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے گول ا سکورکیا۔کھیل کے 18 ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے ایلیاس نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 5-7 کی برتری دلادی۔