ہرارے(جسارت نیوز)افغانستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 60رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان نے رحمت شاہ 94اور کپتان حشمت اللہ 88کی نصف سنچریز کی بدولت276رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 216رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔سکندر رضا 67رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔