مزید خبریں

ٹنڈوجام:وزیراعظم کا اعلان دھرا رہ گیا، حیسکو کی 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے حیسکو نے اس اعلان پر عمل کرنے کے بجائے اپنے شیڈول کے مطابق 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے عوام کے مطابق اگر بجلی کی بچت کرنی ہے تو میڈیا ہائوس ٹیلی وژن کو رات 12 بجے مکمل طور پر بند کردیا جائے اور صبح 9 بجے سے دوبارہ چلنے کی ہدایت کی جائے اس طرح بجلی کی جہاں بہت بڑی بچت ہو گی وہاں عوام کی صحت بھی اچھی ہو گی لوگوں نے کہا وزیروں اور بڑے سرکاری ملازموں سے مکمل سبسڈی کی سہولت واپس لی جائے اور گاڑیوں کو صرف ان کو گھر لانے اور چھوڑنے تک استعمال کی اجازت دی جائے جب عوام پر ہر قسم کی سبسڈی ختم کی جارہی ہے تو پھر سب سے پہلے وہ لوگ قربانی دیں جن کی تنخواہ لاکھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا جب حکمران اپنے پیٹ پر پتھر باندھیں گے تو عوام بھی ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی عوام نے مطالبہ کیا جس سودی نظام کی بدولت آج ہم تباہی سرے دوچار ہیں اس سے نجات حاصل کرنے لیے فوری کام شروع کیا جائے اور قانون سازی کی جائے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچیں اور ترقی کر سکیں اور آئندہ ان حالات سے دوچار نہ ہوں۔