مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان:سول سوسائٹی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) مختلف سیاسی وسماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اسٹیشن روڈ سے ایک ریلی سید امتیاز شاہ ، شمائل اکرم ، ملک رحمان ودیگر کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مہنگائی کیخلاف نعریبازی کررہے تھے ، اس موقع پر رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر عام استعمال کی اشیاء میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جلد پیٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے ، بصور ت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔