مزید خبریں

میرپورخاص:نجی کمپنی کی فیڈ کھانے سے قربانی کے جانور مر گئے

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نجی کمپنی کی فیڈ کھانے سے 4 قربانی کے جانور مر گئے جبکہ دیگر جانوروں کے بیمار ہونے پر قربانی کے جانور پالنے والے محمد حنیف پہنور کا پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرپورخاص سے فیصل آباد کی جانوروں کی فیڈ تیار کرنے والی کمپنی کی ڈیری لیک کی فیڈ کمپنی کے نمائندے ڈاکٹر محمد خان سے لے کر قربانی کے لیے پالے بکروں سمیت دیگر جانورں کو کھلائی جس کے کھانے سے بکروں سمیت دیگر جانور بیمار ہو گئے فیڈ زہریلی ہونے کی وجہ سے چار بکرے مر گئے جن کی مالیت 4 لاکھ روپے ہے جبکہ باقی بکروں سمیت دیگر جانور بیمار ہیں اور کمزور بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مجھے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے فیڈ میں زہریلا مادہ ہونے کی شکایات کمپنی کے نمائندے ڈاکٹر محمد خان سے کی جنھو ں نے میری شکایت کمپنی تک پہنچائی جس کے بعد کمپنی کے کنٹری منیجر بھی آئے لیکن میرے نقصان کا کوئی ازالہ نہیں کیا بلکہ میری منت سماجت کی گئی کہ خاموش رہوں میں فیڈ کو لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے ٹنڈوجام یونیورسٹی گیا جہاں مجھے بتایا گیا کہ ان کے پاس ٹیسٹ کرنے کی کٹ نہیں ہے جس کے بعد کراچی کی نجی لیبارٹری سے رابطہ کر کے فیڈ کا ٹیسٹ کروانے کا کہا اور کمپنی کا نام بتایا تو انہوں نے فیڈ کا ٹیسٹ کرنے سے انکار کر دیا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ فیڈ بنانے والی کمپنیاں غیر معیاری اور زہریلی فیڈ فروخت کرنے سے قبل لیبارٹریوں سے معاملات طے کر لیتی ہیں فیڈ تیار کرنے والی کمپنیاں بھاری تنخواہوں پر ڈاکٹروں کو نوکریوں پر رکھ کر مویشی پالنے والوں کو غیر معیاری اور زہریلی فیڈ فروخت کر کے لوٹ رہے ہیں۔