مزید خبریں

حیدرآباد:جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے عالمی ماحولیاتی دن منایا گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین حیدرآباد کی جانب سے عالمی ماحولیاتی دن منایا گیا اس حوالے سے آگاہی واک کی گئی آگاہی ریلی ایس ایس پی آفس سے پریس کلب پہنچی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد طاہرطاہری‘ محمد شریف طاہری‘ غنضفر جوکیو اور دیگر نے کہاکہ پانی کو گندگی سے بچایاجائے صاف ستھرا پانی ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ درخت ہماری زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے عوام میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ درخت نہ کاٹیں بلکہ درخت زیادہ سے زیادہ لگائیں سڑکوں‘ گلی محلوں میں کچرا نہ پھینکیں گندگی اور غیر محفوظ ماحول ہماری آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے نہ صرف حکومت بلکہ ہر فرد کو اپنے طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات کا عالمی دن منانے کا مقصد اپنے ماحول کو بہتر رکھنے کا عزم ہے ہر سال اس دن ریلی کے ذریعے شعور اُجاگر کیاجاتا ہے ۔