مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ،نوجوان جاں بحق

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت) بلڑی شاہ کریم کے قریب ناؤں میل اسٹاپ پر 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکھر کا رہائشی نوجوان عرفان بروہی موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا ، جبکہ شکار پور کا رہائشی نوجوان شکر خان سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری مقامی تنظیم کے نوجوانوں نے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا ، زخمی نوجوان کی حالت نازک ہونے کے باعث اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا کو ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش حوالے کر دی گئی۔