مزید خبریں

حیدرآباد: امن کمیٹی کی فوج کی حمایت میں ریلی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امن کمیٹی کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ریٹائرڈ میجر سید انور علی شاہ بخاری علامہ غلام حسین سکندری‘ علامہ محمد زبیر قریشی ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں عوام فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کا اہم کردار ہے ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔