مزید خبریں

ترقیاتی کام کاجال بچھاکر خدمات کو ترجیح دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے ڈی سی مٹیاری عدنان راشد کے ہمراہ ہالا میں معروف سماجی شخصیت اعجاز میمن ،مشتاق میمن کی ظہرانہ دعوت میں شرکت کی جہاں وقاص قمر ،شاہزیب ،راقب الزماں موجود تھے۔کمشنر حیدرآبادندیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مٹیاری ضلع سمیت حیدرآباد ڈویژن میں ترقیاتی کام کاجال بچھاکر عوامی خدمات کو اولین ترجیح دی جائے گی جس میں کسی بھی محکمے کے کسی افسر عملے کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔