مزید خبریں

میرپورخاص، ضلعی انتظامیہ ناکام، دودھ من مانے نرخ پر فروخت

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)3 روز قبل اسسٹنٹ کمشنر یونس رند نے شہر بھر میں درجنوں ڈیری شاپس جو دودھ کی مقرر کردہ سرکاری قیمت 110 روپے کلو کے بجائے 140 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں میں سے دو ڈیری شاپس 120 روپے کلو دودھ فروخت کر رہے تھے کا انتخاب کر کے انہیں 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا لیکن جو ڈیری شاپس مالکان جو کہ 140 روپے فی کلو میں دودھ فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی نہ کر کے مارے جانے والے چھاپے کو مشکوک بنا دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھاپے اور جرمانے کے بعد بھی دودھ سرکاری قیمت 110 کے بجائے 120 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سومرا پاڑہ میں جن ڈیری شاپس پر چھاپے مارے گئے ان سے چند قدم کے فاصلے پر موجود ڈیری شاپس پر دودھ 140 کلو میں فروخت ہو رہا ہے اس ڈیری شاپ کے مالک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس نے چھاپے کو انتہائی مشکوک بنا دیا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلا تفریق انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردی دودھ کی سرکاری قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والے ڈیری شاپس مالکان اور بھینس باڑوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کر کے دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کر کے روزمررہ استعمال کی مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔