مزید خبریں

ٹنڈوجام میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سرگرمیاں شروع

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں باوجود اس کہ یہاں بلدیاتی الیکشن دوسرے مراحلے میں ہوں گے سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے اس حوالے اپنا اجلاس منعقد کیا اور جمعیت علماء اسلام نے بھی اور متحدہ بھی اپنے ورکز کا اجلاس منعقد کر چکی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی پارٹی نے اپنے اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کی اس میں سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال سے پیپلز پارٹی دوچار ہے اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ کونسلرز اور چیئرمین شپ کے لیے درخواستیں پیپلزپارٹی کو ملی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو اپنے امیدواروں کی حتمی لسٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک راجونی اتحاد بنا ہے اور ایک آل برادری اتحاد بھی بنا ہوا ہے اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں ایک اور اتحاد بن سکتا ہے آزاد اُمیدواروں کا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی پریشانی کا شکار ہو سکتی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس اتحاد کے لیے کام بھی شروع ہو گیا ہے اسی وجہ سے پیپلز پارٹی اپنی حمتی فہرست جاری نہیں کر پارہی ہے تحریک انصاف کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور تحریک انصاف کے کارکن جان پٹھان کے حادثے اور پی ٹی آئی کی بے حسی نے بھی اسے نقصان پہنچایا ہے جب کہ سیاسی جماعتیں اس بات سے بھی پریشان دکھائی دیتی ہیں کہ کہیں الیکشن ملتوی نہ ہوجائیں اور وہ مہم شروع کریں اور ان کے پیسے ضائع ہو جائیں۔