مزید خبریں

بدین: شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کیلیے ترس گئے

بدین (نمائندہ جسارت)50 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل شہر گولارچی کے لیے بنائے گئے ناکافی تالاب خشک ہوگئے جس کے نتیجے میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔جبکہ واٹر سپلائی کی بندش کی وجہ سے شہری زیر زمین آلودہ پانی کے کین بھاری قیمتوں پر خریدنے پر مجبور ہوگئے۔مضر صحت پانی کے استعمال کے نتیجے میں شہریوں میں مختلف وبائی امراض پہیلنے کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ 50 ہزار سے زائد آبادی کے لیے واٹر سپلائی کے ناکافی تالابوں کی تعداد اور موجودہ تالابوں کی کھدائی و صفائی نہ ہونے کے باعث ذخیرہ کیا گیا پانی چند دنوں میں ہی ختم ہوجاتا ہے جس کے بعد شہر میں قلت آب کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ اس ضمن میں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں واٹر سپلائی کے تالابوں کی تعداد میں آبادی کی تناسب سے اضافہ کیا جائے اور کچی آبادی کے لیے الگ واٹر سپلائی اسکیم بنائی جائے اور نہروں میں جلد پانی فراہم کرکے پینے کے پانی کی سنگین قلت کو فوری ختم کیا جائے۔