مزید خبریں

پولیو سے رہ جانے والے بچوں کو کور کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کشمور

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی زیر صدارت 23 مئی سے 29 مئی 2022 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او احسان اکبر ڈاھانی محکمہ صحت سے جڑے ہوئے افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 23 مئی سے 29 مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے پولیو قطروں سے رہ جانے والے 2837 بچوں کو جلد کور کیا جائے۔ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب حکومتی اداروں کے سربراہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور مل جل کر کام کریں اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ ایک قومی کاز ہے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد سمیت والدین کا تعاون اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ بنا سکیں۔