مزید خبریں

جیکب آباد: نظام میمن کی لالا محمد ایوب پٹھان کے انتقال پر تعزیت

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی سندھ پروفیسر نظام الدین میمن نے اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ضلعی رہنما اور جماعت اسلامی کے دل و جان سے ہمدرد لالا محمد ایوب پٹھان کے اچانک انتقال پر ان کے آبائی شہر جیکب آباد شہر میں مرحوم کے بیٹوں، بھائیوں اور دیگر سوگواروں و لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ اس موقع پر موجود دیگر افراد جن میں انجینئر اعجاز میمن، احمد علی بروہی صدر ضلعی کامرس آف چیمبراور محمد اکرم ابڑو صدر شہری اتحاد شریک تھے۔ پروفیسر نظام الدین میمن کا کہنا تھا کہ لالا ایوب پٹھان 1973 جیسے سخت سیاسی کشمکش والے حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نڈر، بھادر، شجاعت سے لبریز اور فکر و نظریہ سید ابوالاعلیٰ مودودی سے سرشار ساتھیوں میں سے تھے جو ہر وقت اسلامی انقلاب کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے تیار رہتے۔پروفیسر نظام الدین میمن کا کہنا تھا کہ بلاشبہ لالہ مرحوم کی کمی اہل ایمان افراد کو ایک طویل عرصے تک بہت محسوس ہوتی رہے گی۔