مزید خبریں

تنخواہ سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے، کلر محکمہ صحت میرپورخاص

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت میر پور خاص کے کلرک غلام محمد میمن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 3مارچ2014ء کو 3 سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کی پوسٹ پر ترقی دی گئی ایڈیشنل سیکرٹری صحت عمران عطا سومرویہ ترقی ختم کردیں جس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی جس پر12اکتوبر2017ء کو ڈی پی سی بنانے کا حکم دیا گیا پر محکمہ صحت نے اس پر عمل نہیں کیا جس کے خلاف2018ء کو جس پر عدالت نے 24 نومبر 2021ء کو ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا اور محکمہ صحت کو اس پر عمل کرنے کی ہدایات کی لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے جبکہ عدالت نے سیکرٹری صحت کو31مئی کو بلایا تاہم بورڈ ڈسچارج ہوگیا جس کے باعث کیس کی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے حق کے لیے 2017ء سے عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں ہماری تنخواہ سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے۔ انہوںنے صوبائی وزیر صحت سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے فوری ترقی اور تنخواہ سے کی گئی کٹوتی واپس دلانے کی اپیل کی۔