مزید خبریں

ضمانت منسوخ ہوئی تو عمران نیازی کی سیکورٹی ہی انہیں گرفتار کر لے گی،وزیر داخلہ

اسلام آباد (صباح نیوز/ آن لائن) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاںنے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج 2 درجن سے زاید مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں‘ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سیکورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میںکیا۔ رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں‘ قانون کے مطابق ان کوسیکورٹی فراہم کی جارہی ہے‘ملک میں میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اور جمہوری اقدار سے یکسر عاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غدار اور یزیدکہہ کر پکارتا ہوا کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کے لیے ایک لمحہ فکر ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا ۔ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کو شہید کرنا، اسلحے اور گولہ بارود کی نمائش کوئی سیاسی ردِ عمل نہیں ہے‘ آپ جھوٹ بولیں‘ گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سر پھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا‘ قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا‘ بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے‘ 25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے‘ اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں‘11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کے لیے بنی گالہ ضرور آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شکر ہے انقلاب پشاور سے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر اکیلا بنی گالا پہنچ گیا ‘ عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے‘ جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا‘ تاہم جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔