مزید خبریں

عمران خان کی معاشی پالیسی کی بدولت ملک میں بے مثال ترقی ہوئی‘سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے باوجود کورونا کے پاکستان نے وہ ترقی دیکھی جسکی مثال نہیں ملتی- سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، بلومبرگ، اکنامسٹ، ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی ابھرتی معیشت کی پزیرائی کی۔