مزید خبریں

انتخابی دھاندلی شروع‘ قوم 19 جون سے قبل ووٹ چیک کرلے‘ شیخ رشید

اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم 19جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوچکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں اور اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے نیب ترامیم ہوں تو مطلب الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے، قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے۔