مزید خبریں

سعودی عرب نے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا

ریاض/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / اے پی پی) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ سہولت متعارف کرادی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے مستفید ہونے والے ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روڈ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین حج کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس سے حاجیوں کو کافی سہولت اور آسانی ہوتی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے حکام نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ 2022ء حج آپریشن کے تحت اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 جون کو علی الصبح ساڑھے3 بجے اڑان بھرے گئی‘ اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز آج پیر کو رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی ۔ اس کے علاوہ ملتان اور لاہور سے بھی آج پروازیں روانہ ہوںگی۔ پی آئی اے سرکاری حج اسکیم کے تحت15 ہزار اور پرائیوٹ آپریٹرز کے تحت 18ہزار حجاج کرام سعودی عرب لے کر جائے گا۔ پی آئی اے کا حج آپریشن331 پروازوں پر مشتمل ہوگا‘ تمام پروازیں5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔