مزید خبریں

معاشی واقتصادی تباہی کے ذمے دار عمران نیازی ہیں‘رانا تنویر

شیخوپورہ(آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے ملکی دفاع ناقابل تسخیر اور ملک وقوم کا مستقبل روشن وتابناک ہے پوری قوم ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے عمران نیازی کو اقتدار سے جمہوری طریقے سے نکالا گیاہے پاکستان کی معاشی واقتصاد ی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہے پی ٹی آئی اپنی تین سال،سات ماہ اور بایئس دن کی نااہلی و نالائقی اور کرپٹ حکومت کا ملبہ سازش،سازش، سازش کارڈ کھیل کر دوسروں پر ڈالنا چاہتی ہے جس میں وہ بری طرح ناکا م ہوئی ہے عدلیہ اور اداروں پر تنقید اور دباؤ ڈالنا عمران نیازی کا پرانا وطیرہ ہے عمران نیازی پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہا ہے اقتدار سے نکلنے پر ملک کے تین ٹکڑے اور فوج کے تباہ ہونے کے بیان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک حواس باختہ اور خود غرض شخص ہے جسے ملک وقوم سے زیادہ وزارت عظمیٰ کی کرسی عزیز ہے حکومت عمران نیازی کے بیانات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے جلد قانون اپنا راستہ بنائے گا ملک کو توڑنے،انتشار پھیلانے اور فوج کو تباہ کرنے کی باتیں قابل مذمت اور قابل گرفت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گاہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔