مزید خبریں

سوات: جنگلات میں5مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیاگیا

لاہور‘اسلام آباد (صباح نیوز) سوات میں6 مقامات میں سے5 مقامات پر لگی آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پا لیا ہے۔ سوات کے جنگلات اور جھاڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی تھی، جس سے متعدد قیمتی درخت جل کر راکھ بن گئے تھے تاہم ڈی سی سوات جنید خان نے تمام متعلقہ اداروں کو بروقت ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ نہ صرف آگ کو بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں کریں بلکہ آگ لگنے کے واقعات کی انکوائری کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرکے3 ایم پی او کے تحت جیل بھجوا دیں۔ ادھر ڈی ایف او سوات وسیم خان کے مطابق مینگورہ پھٹانے، بریکوٹ، کبل سیگرام، شیراترپ، کوٹا ابوہا نوے کلے، کوٹ4 باغ میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ سوات، کبل کے علاقے2 کٹ میں آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعلقہ جنگل میں بھی70 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا۔علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لیے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کی درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔