مزید خبریں

مارکیٹیں ٹائم درست کرلیں تو3500میگاواٹ بجلی بچے گی‘ خواجہ آصف

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مارکیٹیں دن ایک بجے کھلتی اور رات ایک بجے بند ہوتی ہیں، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اندھیرے میں لائٹ جلاکر کاروبار کرتے ہیں، مارکیٹیں ٹائم درست کرلیں تو کراچی کے بغیر 3500 میگاواٹ بجلی بچتی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کے مشکل حالات ہیں، ہمیں مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئینی طریقہ کار پر حملہ ہو رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب اداروں کے خلاف کام شروع ہوگیا ہے، اداروں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا۔