مزید خبریں

حکومت کوحالات کا مقابلہ کرتے ہوئے مدت پوری کرنی چاہیے ‘شاہدخاقان

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ حکومت کواپنی مدت پوری کرنی چا ہیے اور حالات کا مقابلہ کرنا چا ہیے۔ نجی ٹی وی سے انٹریومیں انہوں نے تجویز دی کہ ملک کو استحکام دے کر الیکشن میں جائیں، ورنہ الیکشن کل کروا لیں ملکی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ آئین کے مطابق ہم سب کو اپنے دائرے کے اندر رہنا چاہیے یہی آئین کہتا ہے،اگر کوئی آئین توڑ رہا ہے تو میں اس کے خلاف ہوں، اگر کوئی آئین کے مطابق ہے تومیں اس کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج بات آئین کی ہونی چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک انتشار اور نفاق کی سیاست برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں اپنے سیاسی مفاد سے تھوڑا آگے دیکھنا پڑے گا۔