مزید خبریں

پاکستان اور ترکی کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور ترکی نے “ترجیحی تجارتی معاہدے” پر اتفاق کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی شعبے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ معاہدے پر پیشرفت کے لیے “لیٹر آف انٹنٹ” پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں ۔ پاک، ترک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جلد باضابطہ حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر تجارت ڈاکٹر مہمت موش جلد بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاک، ترک تجارت کی وزارتیں “ترجیحی تجارتی معاہدے” پر باضابطہ دستخط کریں گی۔ٹریڈ ان گڈز کا معاملہ بھی ترجیحی تجارتی معاہدے کا حصہ ہے۔پاک، ترک تجارتی حجم کو آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالرز تک لیجایا جائے گا۔پاک، ترک تجارت کی وزارتیں “مشترکہ ٹاسک فورس” بھی تشکیل دیں گی۔مشترکہ ٹاسک فورس باہمی تجارت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔