مزید خبریں

سلمان صوفی کا لاہور ائرپورٹ کا دورہ‘ مسافروں کی شکایات سنیں

لاہور(صباح نیوز) وزیر اعظم اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے رات گئے لاہور ائرپورٹ کا دورہ کیا تاکہ مسافروں کے ذاتی سامان کی ضبطی کی شکایات اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے کسٹمز کو ہدایت کی کہ وہ سامان کی وصولیسے لے کر معائنہ تک ایک منظم طریقہ کار کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنائیں اور مسافروں کے ساتھ لائے گئے کسی بھی ذاتی تحائف اور کھانے کو ضبط نہ کریں۔انہوں نے سول ایوی ایشن اٹھارٹی کو مزید کہا کہ فوری طور پر مسافروں بچوں کے سٹرولرز فراہم کئے جائیں اور معذور مسافروں کے لیے خصوصی کمرے تیار کیے جائیں جہاں پرواز میں تاخیر ہونے پر وہ آرام کر سکیں۔