مزید خبریں

فیاض الحسن چوہان کو بنی گالامیں داخل ہونے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ آمد پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ایک گھنٹے سے زائد تک فیاض الحسن چوہان سڑک پر انتظار کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن گزشتہ روز بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہیں گیٹ پر روک لیا گیا اور وہ ایک گھنٹے سے زائد سڑک پر کھڑے رہے اس دوران شہباز گل آئے تو دونوں رہنما?ں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ فیاض الحسن چوہان نے شہباز گل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں کی یوں تذلیل ہو رہی ہے جس پر شہباز گل نے ہدایت کی کہ یہاں میڈیا کے لوگ ہیں سخت نہ بو لیں شہباز گل نے کہا کہ چوہان صاحب ہمارے بہت اچھے دوست اور عزیز ہیں انہیں نہیں روکا گیا انہوں نے گارڈ کے رویئے کی شکایت کی ہے بعدازاں شہباز گل فیاض الحسن چوہان کو مناکر اند ر لے گئے۔