مزید خبریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل،7 کے بجائے 9 جون کوہوگا

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ۔ مشترکہ اجلاس اب 7 جون کے بجائے 9 جون کو شام 4 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس تاریخ تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔مشترکہ اجلاس میں حکومت صدر کی طرف سے واپس بھجوائے گئے الیکشن ترمیمی بل اور قومی احتساب بیورو ترمیمی بل منظوری کیلیے پیش کرے گی۔