مزید خبریں

کوئٹہ سے کراچی آنے والے ٹرک سے منشیات برآمد

کوئٹہ(آن لائن)گوادر کسٹمز کا کھڑ کھیڑا چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی کوئٹہ سے کراچی آنے والی ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکیے کلکٹر کسٹم رضا بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر رانا عمیر ارشد کی زیرِ نگرانی انسپکٹر جاوید ساسولی انسپکٹر جان محمد نے کھڑ کھیڑا کسٹم کی ٹیم سپاہی مشتاق علی ، غلام نبی ، محمد زبیر ، نظام دین ، آفتاب احمد کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی ٹرک نمبر ( TKN – 929 ) کو روک کر جب تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 52 کلو اعلی کوالٹی کی چرس اور 6 کلو افیم برآمد کرکیملزم کو گرفتار کرکے ٹرک کو بھی تحویل میں لے کیا برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ماضی میں گوادر کسٹمز نے اسی مقام پر کئی کامیاب کاروائیاں کی ہے۔