مزید خبریں

نواز زرداری آئندہ 10 برس تک ساتھ چلنا چاہتے ہیں،کائرہ

لاہور (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ہے دونوں پارٹیاں آئندہ 10 سال تک اکٹھی چلیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عام انتخابات اگست 2023ء میں ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹرل فی الحال نیوٹرل ہی ہیں اور امید ہے وہ نیوٹرل ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ق لیگ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو اچھا فیصلہ نہیں کہوں گا،2 ماہ سے بہت زیادہ پریشر تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کر پا رہے، دو ماہ سے تیل، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا پریشر تھا، پاکستان بھی سری لنکا جیسے حالات کے قریب پہنچ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین کی تعیناتی پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں مل کر فیصلہ کریں گے، نیب کو ختم نہیں صرف قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں، عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھا ہے حالانکہ ضمانت بھی کروا رکھی ہے۔