مزید خبریں

آئی جی سندھ کی چینی باشندوں کو غیر معمولی سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبہ میںموجود چینی باشندوں اور ماہرین کی حفاظت کیلیے سندھ پولیس کو ضروری ہدایات جاری کردیں،جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی حملے سے قبل نقل و حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میںمنعقدہ اجلاس میں سندھ میں جاری سی پیک اور نان سی پیک منصوبے سمیت دیگر نجی منصوبوںسے منسلک چائنیز شہریوں و ماہرین کی سیکورٹی امور واقدامات کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صوبے میں موجود چینی باشندوں کی سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کویقینی بنایا جائے۔دوسری جانب جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پرکیے گئے خودکش حملے میں ملوث خاتون کی خودکش حملے اور اس سے دو دن پہلے کی نقل و حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔