مزید خبریں

دعا زہرہ بہاولنگر سے بازیاب،شوہر و سہولت کار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی آئی اے کراچی اور لا ہورنے ایک مشترکہ کارروائی کے بعد کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی دعا زہرہ اور ا س کے شوہرظہیر احمدکو ایک سہولت کار سمیت پنجاب کے شہر بہاولنگر چشتیاں سے اپنی تحویل میںلے لیا ،14 سالہ دعا زہرہ کراچی سے 16 اپریل کو کو لاپتا ہوئی تھی جس کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ۔کراچی پولیس کی 7 مختلف ٹیمیں ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کریم خان کی سربراہی میں 15 دن سے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس کے ہمراہ مغویہ کی تلاش میں مصروف رہی۔کراچی پولیس کی ٹیم نے لاہور پولیس کے ہمراہ چشتیاں بہاولنگر میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب چھاپا مار کارروائی کے دوران دعا زہرہ ،شوہر ظہیر اور ایک سہولت کا ر کو گرفتار کرلیا، مغویہ اور اس کے شوہر نے چشتیاں میں اپنے بھائی کے سسرال میں پناہ لے رکھی تھی۔14 سالہ دعا زہرہ کو اسکے شوہر ظہیر احمد ولد منیر احمد کے ہمراہ کراچی منتقل کر کے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گاواضح رہے کہ سی آئی اے پولیس نے دعا اور اس کے شوہر کو ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا جس کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔