مزید خبریں

آتشزدگی سے متاثرہ سپر اسٹور کی عمارت میں رہائشیوںکا داخلہ جرم قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثرہ بلڈنگ کے کسی بھی رہائشی کا عمارت میں داخل ہونا جرم قرار دیدیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عمارت کا کوئی بھی رہائشی بلڈنگ میں داخل ہونے پر جرم کا مرتکب ہوگا،لہٰذا عمارت میں داخل ہونیکی کوشش پر ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عمارت کے مرکزی دروازے پر تالے لگانے کے علاوہ عمارت کے تمام راستوں پر سیکورٹی گارڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ تو عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے چکی ہے جبکہ ایس بی سی اے کولنگ کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد عمارت کے قابل رہائش ہونے کا فیصلہ کرے گی،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی آرکیٹیکچر اینڈ انجینئرنگ ٹیم نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا اور معائنے کے بعد بتایا کہ عمارت کے تمام پلرز ٹھیک ہیں، کولنگ کے بعد میٹریل ٹیسٹنگ ہوگی جس کے نمونے لاہور بھیجے جائیں گے، حتمی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عمارت رہنے کے قابل ہے یا نہیں۔