مزید خبریں

ماحول دوست طرز عمل اپنانے کی ضرورت بڑھ رہی ہے‘ عارف علوی

اسلام آباد (صباح نیوز‘ نیوز ایجنسیز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ماحول دوست طرز عمل اپنانے کی ضرورت بڑھ رہی ہے،میں تمام اداروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہم سے سیکھیں اور توانائی کی بچت کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ایوان صدرآئی ایس اوسرٹیفائڈگرین اور بجلی میں خود کفیل بننے کے حوالے سے دنیا کا پہلا ایوان ہے۔ ایک میگاواٹ شمسی توانائی سے ہم نہ صرف اپنی بجلی کی ضروریات کو صفر نیٹ بلنگ کے لیے پورا کرتے ہیں بلکہ قومی گرڈ میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو اس کے علم سے روشناس کروا کربہتر مستقبل کے لیے اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیںچیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرایک پیغام میں کہاہے کہموسمیاتی تبدیلی پر شدید چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، نسل نو کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اگانا ناگزیر ہے۔ اس موقع پر سربراہ پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہاکہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا سدباب کرنے اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر بن چکی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس صدی کا بڑا چیلنج ہے،جس میںپاکستان کوغیر معمولی درجہ حرارت اور شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔