مزید خبریں

جماعت اسلامی کی صحافی تازہ گل کودھمکیوں کی مذمت‘تحفظ دینے کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ نے ٹھٹھہ کے سینئر صحافی اورنجی ٹی وی کے رپورٹر تازہ گل کو علاقے کی بااثر شخصیت کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے واقعے کا نوٹس اورصحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے آج ایک بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں کے ملک میں اظہار ارئے کی آزادی کے دعوؤں کے برعکس سندھ میں صحافیوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔ حق وسچ لکھنے والے صحافیوں پرحملے ،حراساں اورجھوٹے مقدمات قائم کرنامعمول بنتے جارہے ہیں۔حکومت کا خاموش تماشائی رویہ تشویشناک ہے ۔چند دن قبل مذکورہ صحافی نے اس ظلم کے خلاف صحافی برادری اور اپنے اہل وعیال کے ساتھ کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا مگرابھی تک ان کو انصاف نہیں ملا۔جماعت اسلامی ملک میں صحافت کی آزادی پریقین رکھتی ہے اورہرمظلوم کے ساتھ ہے۔