مزید خبریں

پاکستان میں آئی ٹی کے حوالے 500پلانٹس لگائینگے،حسن سید

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) آئیڈیا گیٹ (امریکہ ) کے صدر و سی ای اوحسن سید کا دور ہ پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر عدیل صدیقی ، سرپرست اقبال بیگ ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی ، نائب صدر اویس خان سے ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی( آئی ٹی) کے فروغ کے حوالے سے کہا کہ ہم اس پروگرام کے ذریعے تقریباً 500نئے بزنس اسٹارٹ اپ لا رہے ہیں ، جس سے نوجوان اور خواتین استفادہ کر سکیں گے اور اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہیڈ آفس حیدرآباد میں قائم کریں گے ۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت مانگ ہے اور آئی ٹی ہی نوجوانوں کا مستقبل ہے ، دنیا کے تمام ہی ممالک آئی ٹی کے فروغ پر خاص توجہ دے رہے ہیں ، پاکستان حکومت بھی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے کوششیں کر رہی ہے ، ہم سب کو مل کر ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ عدیل صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آئیڈیا گیٹ کے ساتھ مل کر حیدرآباد میں سافٹ ویئر ہاوسز کا قیام کرے گا۔