مزید خبریں

Jamaat e islami

اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے، رخسانہ کوثر

حیدرآباد (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت بلدیاتی الیکشن سے متعلق لطیف آباد نمبر 6میں بریفنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ناظمات زون اور نائبین نے شرکت کی۔ اجلاس سے ناظمہ ضلع حیدرآباد رخسانہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بلدیاتی انتخابات ایک بڑا معرکہ ہوگا۔الیکشن میں خواتین کے متحرک کردارسے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوں گیا۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن اورسیاست ہمارے لیے عبادت ہے ہمیں قوت بن کر فوری اور بروقت کام کرناہوگا اگر ہم اس وقت اقتدار کی قوت میں ہوتے تو ہم کشمیر کے لیے زیادہ بڑھ کر کام کرتے، اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ جات کی نگراں اور ناظمات اپنے علاقوں میں گھر گھر جاکر آگاہی وانتخابی مہم چلائیں۔