مزید خبریں

ملک دشمنوں کا ہرمحاذ پر مقابلہ کریں گے‘ سہیل امان

جھنگ(صباح نیوز) ائر چیف مارشل (ر)سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستانی ا فواج اور قوم ملک کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ،دشمنان پاکستان کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، جان و مال سب کچھ ملک پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں تعلیم کے ذریعے انقلاب لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کا لج جھنگ میں پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیڈٹ کا لج جھنگ میں گزشتہ روز پاسنگ آئوٹ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں چیئرمین بورڈ اف گورنر کیڈ ٹ کالج جھنگ ائر چیف مارشل(ر)سہیل امان ،سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ کمانڈ ر (ر)صہیب فاروق نے شرکت کی ۔تقریب میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ نے اپنی تربیتی مہارتوں کا عملی مظاہر ہ بھی کیا اور شاندار پریڈ کی جس کو پنڈال میں مو جود افراد نے خوب سراہا پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں پاسنگ آئوٹ تقریب سے چیئرمین بورڈ آف گورنر کیڈ ٹ کالج جھنگ ائر چیف مارشل (ر)سہیل امان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاس آؤٹ ہو نے والے طلبہ و طالبا ت نے محنت اور جس لگن سے اپنی ٹریننگ اور تعلیم مکمل کی اور عملی تربیت کا مظاہر ہ کیا ہے اسی محنت اور لگن سے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔