مزید خبریں

خصوصی تربیت حاصل کرنیوالے 60جوان افغان فوج میں شامل

کابل (اے پی پی) افغانستان میں خصوصی فوجی تربیت حاصل کر نے والے 60 نوجوانوں کو فوج کے خصوصی دستوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے افغان وزارت دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ217عمری کور میں خصوصی فوجی تربیت حاصل کرنے والے60 نوجوانوں کو فوج میں شامل کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان نے کہاکہ ملک میں امن و استحکام کے لیے مضبوط فوج بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔