مزید خبریں

کشمیریوں کو انکا جائز پیدائشی حق دیا جائے ‘وزیراعظم آزاد کشمیر

جہلم ویلی(صباح نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے،ہندوستان ہماری تاریخ سے واقف نہیں، ہم اقوام عالم کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے اقدامات کا نوٹس لیں،کسی کو اس کے مذہب کے حوالہ سے کچھ نہیں کہنا چاہتے کہ وہ جس مذہب سے بھی ہو لیکن ہمارا مطالبہ صرف ایک ہی ہے کہ ظلم و جبر کو بند کیا جائے۔ جہلم ویلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو انکا جائز پیدائشی اور اقوام متحدہ سے مسلمہ حق خود ارادیت دیا جائے۔کشمیر کی ماں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تحریک آزادی کے لیے اپنے لخت جگر قربان کر دیے۔ یاسین ملک کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق کی بات کرتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے یاسین ملک سے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو دنیا کے ہر فورم پر لیکر جائیں گے اور آواز بلند کریں گے۔