مزید خبریں

ایک بار پھر لوٹ لیا

روزنامہ جسارت کے قاضی سراج 31 مئی کو نیشنل آرگنائزیشن فار ورکنگ کمیونٹیز کے پروگرام کی رپورٹنگ کے لیے W-11 سے سفر کررہے تھے جب وہ صبح 9 بجے لائٹ ہائوس کے اسٹاپ پر اترے تو جیب کتروں نے ان کا قیمتی موبائل سائڈ کی جیب سے نکال لیا۔ وہ ہوٹل گئے لیکن صدمہ سے دوچار ہونے کی وجہ سے 11 بجے صبح بغیر رپورٹنگ کیے واپس آگئے۔ ابھی 6 ماہ قبل ہی ان کا قیمتی موبائل جیب سے نکال لیا تھا۔ علاوہ ازیں شہریوں نے جسارت کو بتایا ہے کہ اسٹریٹ کریمنل کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ جرائم پیشہ گروہ دن دہاڑے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور بٹوے چرا رہے ہیں۔ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔