مزید خبریں

وطن دوست مزدور فیڈریشن کے نومنتخب عہدیدار

وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مئی کو نظامانی ہال لاڑکانہ میں زیر صدارت وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر جمشید احمد فیض ہوا۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت واحد بخش کھٹیاں نے حاصل کی۔ اس کے بعد وطن دوست مزدور فیڈریشن کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جمشید احمد فیض نے پرانی باڈی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور نئی باڈی کے چناؤ کے لیے ایک متفقہ کمیٹی تشکیل دے دی، جس نے متفقہ رائے سے مرکزی چیئرمین عبدالحق کھٹیاں، مرکزی صدر جمشید احمد فیض، سینئر نائب صدر غلام سرور عباسی، نائب صدر لکھ میر مہر، مرکزی جنرل سیکرٹری گل شیر احمد شر، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قادر کرد، مرکزی آرگنائزر پروفیسر حبیب منگی، فنانس سیکرٹری بخت سولنگی کا چناؤ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی باڈی کے لیے چیئرمین محمد ابراہیم، صدر زوار گوپانگ، سینئر نائب صدر امان اللہ ڈاہری، نائب صدر محمد حسن قاضی، جنرل سیکرٹری سید رحمت شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد بخش کھٹیاں، ایجوکیشن سیکرٹری کامریڈ حیدر جویو کا چناؤ بغیر کسی اعتراضات کے ہوا، چناؤ کے بعد نئے عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور آخر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔