مزید خبریں

سٹی ریلوے کالونی کے مسائل حل کیے جائیں

پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی جنوبی کے رہنما محمد نسیم نے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سٹی ریلوے کالونی میں عرصہ دراز سے عوام الناس کو گمبھیر مسائل کا سامنا ہے جس کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ گزشتہ دنوں ترقیاتی کام کی وجہ سے گیس کی لائنوں میں پانی بھر گیا ہے، جس سے پچھلے دس دنوں سے سٹی ریلوے کالونی کے عوام پریشان ہیں اور ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ رمضان المبارک سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جو کہ تاحال جاری ہے اور کے الیکٹرک کانتظامیہ کے ساتھ کئی بار ملاقاتوں کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ گزشتہ دس پندرہ سالوں سے ریلوے کالونی کے عوام پینے کے صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ پانی کے لیے پائپ لائن بچھی ہوئی ہے صرف کنکشن دینا باقی ہے۔ سیوریج کا مسئلہ بہت گمبھیر ہے جس کی وجہ سے خواتین بچے اور بزرگ پریشان ہیں۔ ریلوے کالونی میں موجود نالے کی صفائی کی جائے تاکہ مسئلہ حل ہوسکے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔