مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لی جائیں ، شمس سواتی

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے مہنگائی کے خلاف ہنگامی دورہ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن اور اس کی ملحقہ یونینز کے اجلاسوں کا انعقادکیا۔ پٹرول اور آٹے دال، چینی، گھی سمیت روز مرہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت اور اس کی مزاحمت کا اعلان شمس الرحمن سواتی نے ان اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو یاد دلایا کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ آپ مہنگائی مارچ میں دعویٰ کرتے تھے کہ ہم پٹرول
70 روپے لیٹرآٹا 1200 روپے من، گھی دو سو روپے کلو اور چینی 50 روپے کلو کر دیں گے۔ کہاں گے دعوے اور کہاں گئے وعدے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمران خود کو احتساب سے بچانے آئے تھے۔ انہوں نے احتساب قوانین میں پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی کرکے قوم کی لوٹی دولت کو معاف کرا لیا۔ اپنی چوری کے تمام مقدمات ختم کردیے اور عوام پر ایک ہفتے میں دوبارپٹرول بم گرا کر کروڑوں غریب عوام، مزدوروں، کسانوں سے زندگی کا حق چھین لیا۔ لیکن ہم بھوک وافلاس کے اس طوفان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ مزدوروں کی مزاحمت اس گلے سڑے نظام کو بہا کر لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان ظالموں کی مذمت اور ان کے خلاف احتجاج کافی نہیں۔ اب 75سال سے غریب عوام، مزدوروں، کسانوں پر ظلم کرنے والے ان حکمرانوں کی اپنی ووٹ کی طاقت سے مذمت کی ضرورت۔ غریب عوام مزدور، کسان اپنے ووٹ کی طاقت سے اسلامی انقلاب بھرپا کرنے کا عزم کریں۔ جماعت اسلامی کی اہل دیانتدار اور خدمت گار قیادت کا انتخاب ہی اس مہنگائی طوفان کے آگے بند باندھ سکتی ہے۔