مزید خبریں

سیسی ملازمین کی عدالت سے بحالی

سندھ ہائی کورٹ نے ملازمتوں کے کیس میں سیسی کے 16 پٹیشنرز کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اور سیسی انتظامیہ کے ڈسمل آرڈرز کے تمام آرڈر کو معطل کردیا ہے اس طرح جن افسران کے پاس اسٹے آرڈر موجود نہیں تھا وہ بھی اب ملازمت پر بحال ہوگئے ہیں۔ البتہ جن افسران کی تعلیمی قابلیت مطلوبہ تعلیم سے کم ہے ان کے معاملات کو قانون کے مطابق ایک ماہ کے اندر حل کرنے کا حکم دیا۔ ان کو ان کی تعلیمی اسناد کے مطابق لوئر گریڈ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ہم SEWA کی جانب سے ان تمام افسران کو دل گہرائی سے ان کی ملازمتوں پر تین سال بعد بحال ہونے پر دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سیپوا کے رہنما نوشاد اختر اور دیگر نے مبارکباد دی۔