مزید خبریں

NRL کنٹریکٹر ورکرز یونین کی تقریب

نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین سی بی اے آفس میں ان خوش نصیبوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جو ورکرز ساتھی اس سال حج کی سعادتِ حاصل کریں گے۔ ان خوش نصیبوں میں ساجد محمود ملک،رفیق قائم خانی، کریم چانڈیو، عمیر عارف، شاہدعلی اور محمد عمران شامل ہیں۔ اس عشائیہ میں پاکستان ورکرز فیڈریشن سندھ ریجن کے جنرل سیکرٹری وقار میمن، صدر یونین محمود عبدالغفار، یونین جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی اور یونین کے دیگر عہدیداران نے شرکتِ کی پروگرام کے آخر میں وقار میمن اور یونین جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی نے تمام خوش نصیبوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اختتام سے پہلے شاکر محمود صدیقی نے دعا کرائی۔