مزید خبریں

عیدو گوٹھ میں مسیحی برادری کی مذہبی تقریب میں خصوصی دعائیں

گریس کا نونٹ اسمبیلز آف گاڈ(چر چ) عیدو گوٹھ بن قاسم میں ایک روزہ شفائیہ وبشارتی عبادت کے موقع پر جب چیئرمین انٹرنیشنل لائرز فورم (ILF) چرچ پہنچے تو پاسٹر ندیم ناز اور چرچ میں موجود افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ناصر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت عیسیٰ ؑ کا امن وسلامتی کامشن اور ان کی پوری زندگی دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے خصوصی دعا بھی کی۔ لاہور سے آئے ہوئے بشپ ڈاکٹر یعقوب نے کہا کہ میں پچھلے 42 سال سے بائبل کا طالبعلم ہوں، ہم دنیا بھر میں موجود بیمارافراد کی صحت یابی کے لیے خداوند کے حضور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور مسلح افواج کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب سے جمشید علی خواجہ (ایڈو کیٹ) و ہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین نے مذہبی گیت گائے۔آخر میں پاسٹر ندیم نازنے تمام افرادکی آمد کا شکریہ ادا کیا۔