مزید خبریں

ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے

ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدرشیخ محمد انور، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزادنے سی ای او ریلوے فرخ تیمورغلزئی سے ملاقات کی اور انہیں ریلوے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ پریم یونین کے رہنمائوں نے انہیں بتایا کہ ریلوے میں آر ٹی ایل،کیرج اینڈ ویگن، شیڈوں، انجینئرنگ، ٹیلی کام و دیگر مختلف شعبہ جات میںعرصہ دراز سے پوسٹس خالی ہونے کے باوجود ملازمین کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدیدتشویش پائی
جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کے واجبات کی ادائیگی بھی عرصہ دراز سے نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ شدیدمالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کوجی پی ایف اورٹی اے کی ادائیگی بھی نہیں ہو رہی۔سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی نے رہنمائوں کو یقین دہانی کروائی کہ ملازمین کی ترقیوں کے لیے جلد ہی احکامات جاری کردیئے جائیں گے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین ،بیوائوں کے واجبات اور جی پی ایف اورٹی اے کی ادائیگی کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ میں ہیں،جیسے ہی وزارت خزانہ سے ادائیگی ہوگی، فوری طور پر واجبات کی ادائیگیاں شروع کردیں گے۔ اس موقع پر سی ای اوفرخ تیمور غلزئی نے کہا کہ ریلوے سے
کرپشن کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔ پریم یونین کے رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ریلوے انتظامیہ کی ذاتی دلچسپی اور ریلوے ملازمین کی شبانہ روز کوششوں اور محنت سے ریلوے ایک بار پھر ترقی کی راہ میں گامزن ہو گا۔ پریم یونین ریلوے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت سے بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ایک لاکھ سے زائد ریلوے ملازمین ریلوے کو کامیاب منافع بخش ادارہ بنانے لیے ہروقت حاضرہیں۔